• اپریل 18, 2021

وزیر اعظم کے الیکشن کمیشن پر الزامات،الیکشن کمیشنر نے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے بیان پر آج خصوصی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں، ووٹ بیچنے والے مجرموں کو بچالیا، الیکیشن کمیش نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کل مک مکا کے نام پر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا،فردوس عاشق اعوان

Read Next

ایوان کو اعتمادنہ رہا تو اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے