• اکتوبر 30, 2020

وزیر اعظم کی ملک بھر میں پناہ گاہوں میں بہترین اور معیاری خدمات فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پناہ گاہوں میں رہائش پذیر مستحق افراد کو بہترین اور معیاری خدمات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کی شام پشاور موڑ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ کے دورے کے دوران انہوں نے خاص طور پر رہائش پذیر افراد کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت بھی کی اور انہیں پناہ گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔وہ پناہ گاہ کے باورچی خانے میں بھی گئے اور فراہم کی جانے والی اشیاء اور خدمات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے لوگوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھایا۔پناہ گاہ کا تصور غریب اور بے کس لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے ہمدردی کے وژن سے لیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شمالی وزیر ستان میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

Read Next

حالات بدل چکے:اب حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم انہین آر او نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے