• نومبر 29, 2020

وزیر اعظم نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اب اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کی وطن واپس کیلئے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر خارجہ سے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی ملاقات،افغان عمل پر بات چیت

Read Next

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئس سفیر کی ملاقات،اہم پر بات چیت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے