• مئی 24, 2022

وزیر اعظم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مذہب کو استعمال کر رہے ہیں:شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم معاشی بدحالی اور گورننس کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مذہب کو استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لکھنا تھا کہ مذہب کا وزیراعظم کی جانب سے استعمال تشویش ناک ہے، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہائیوں پیچھے چلا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید لکھا کہ ایسی خودغرضی کی سیاست ملک کو سوچ سے زیادہ نقصان پہنچائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، دو ملک دشمن جہنم واصل

Read Next

عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے