• اکتوبر 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے

 

پشاور،تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی افتتاحی تاریخ بالاخر سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔

بی آر ٹی میں 13 کلومیٹر کے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز کارڈ بھی جاری کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ

Read Next

نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے: رانا ثناء

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے