• اکتوبر 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے آسٹریلوی ہم منصب سکاٹ مورسن سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران کا آسٹریلوی ہم منصب سکاٹ مورسن سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان میں سمارٹ لوک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی،اس حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی آئی،حکومت نے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور معاشی بحالی پر کام کیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر آسٹریلوی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ عمران خان نے پاکستانی حکومت کے اقدامات بارے انھیں بتاتے ہوئے کہا کہ صحت کے ساتھ لوگوں کے معاش کی حفاظت جبکہ معیشت کو متحرک کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔ عمران خان نے دوران گفتگو سکاٹ مورسن کو ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ کورونا کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بھی شروع ہوگی۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن خطے اور پاکستان کیلئے اہم ہے۔ افغانستان میں امن سے خطے میں تجارت بھی بڑھے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلین ہم منصب سکاٹ مورسن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ ،ورسن نے کورونا کے دوران اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا جبکہ افغان امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ آسٹریلیا کی دعوت دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv Headlines 01 PM | 12 OCTOBER 2020

Read Next

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے