
لاہور:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سینیٹ الیکشن کی تیاریوں اورصوبے کے سیاسی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات بارے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اورمتعلقہ حکام ان کو بریف کریں گے۔ عمران خان کو خوراک کے شعبے میں حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیر خوراک علیم خان، وزیراعظم کو متعدد امور اور گندم کی امدادی قیمت بارے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم آج جیلانی پارک بھی جائیں گے جہاں انہیں ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے میواکی جنگل منصوبے پر بریف کیا جائےگا۔ عمران خان جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔
0 Reviews