• مارچ 5, 2021

وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی وزیر ستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کاآغاز اور کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گے جبکہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کادورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عثمان ڈار، ثانیہ نشتر، شہبازگل ، علی امین گنڈاپور، خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم کو وزیرستان میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم کے دورے میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کااعلان بھی متوقع ہے جبکہ عمران خان کیڈٹ کالج وانا کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور احساس کفالت پروگرام کےتحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم کواحساس پروگرام کےڈیجیٹل سروے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مولاخان سرائےمیں اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Protest of Female Teachers At D-Chowk Islamabad

Read Next

وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری کو طلب کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے