
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے جہاں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ايوان وزيراعلیٰ ميں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزيراعلیٰ عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بریف کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن کے جلسوں پر بھی پنجاب حکومت کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
0 Reviews