• اکتوبر 30, 2020

وزیر اعظم سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کارابطہ،کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں کوویڈ 19 کی بہتر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی بہت کارآمد ثابت ہوئی، بروقت موثر حکمت عملی سے صحت اور معیشت پر کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان کو بہت مدد ملی۔ پولیو کے لئے قائم انفراسٹرکچر سے کورونا کا موثر مقابلہ کیا۔ اس موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے کورونا کے دوران پسماندہ طبقات کی موثر دیکھ بھال کی۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان میں مہم کا دوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے۔ امید ہے کہ مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مناسب احتیاط اختیار کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی: گرفتار 58 لیگی کارکنوں کو جیل بھیجنے کا حکم

Read Next

توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے