• اکتوبر 17, 2021

وزیر اعظم آج سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز اور نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈز کا اجرا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کے لیے آج 7 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ دنیا کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جو غریب ملک میں دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ایسےاسپتال بنا رہے ہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا۔ ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عراقی پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، 13 زخمی، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

Read Next

کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا: نسیم شاہ افسردہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے