• اکتوبر 31, 2020

وزیرخارجہ کایواے ای کے ہم منصب سے رابط،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو اے ای کے ہم منصب نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا میں پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس مزید 9 افراد کی جان لے گیا،اموات کی تعداد6 ہزار544 ہوگی

Read Next

ٹرمپ کی طبعیت بہتر،صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے