• اکتوبر 25, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرنے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں جاری امن کی کوششوں اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے وولکن بوزکر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ دنیا ایک طرف کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف ہم عالمی معاشی بحران کو پنپتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر جامع اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے۔خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران وعراق کیلئے زیارات پالیسی مرتب،کابینہ سے منظوری کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا

Read Next

امراض قلب سے بچنے کیلئے ایک دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہیئں؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے