• ستمبر 20, 2021

وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات کا لاہور کا مطالعاتی دورہ

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار نے وزیراعلی آفس کے دروازے طلباء و طالبات کے لئے کھول دیئے، وزیراعلی کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات نے لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی دعوت پر پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے تونسہ کی طالبات نے وزیراعلی آفس کا وزٹ کیا، وزیراعلی آفس آمد پر طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ طالبات کو مرکزی کمیٹی روم میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے لئے مخصوص نشستوں پر بٹھایا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر طالبات کو وزیراعلی کے آفس اور ڈرائنگ روم کا بھی وزٹ کرایا گیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول تونسہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی، وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے مطالعاتی دورے پرلاہوربلایا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیارہ زحل کے بارے میں پاکستانی سائنسدان کی دریافت

Read Next

افغان معاملے پر ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نہیں بنے: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے