• ستمبر 26, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی عام شہریوں سے ملاقات، 4 گھنٹے تک مسائل سنے، حل کیلئے ہدایات

لاہور:  وزیراعلی پنجاب نے عوامی مسائل کے حل کے لئے عام لوگوں سے ملاقات کی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے۔ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا اور کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دور کی بات، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے۔

لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ پر لڑی جاتی ہیں’

Read Next

اداکار عدنان صدیقی کوویڈ 19سے صحت یاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے