• ستمبر 26, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بے ا حتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس: مردوں کے ہاکی مقابلے، جرمنی اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Read Next

دھونس جمانے والی طاقتوں کو چینیوں کی آہنی دیوار پاش پاش کردیگی: شی جن پنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے