• دسمبر 5, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں توسیع کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے 4 ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت دی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں- ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری اپوائنٹمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا- ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں جس سے ان کوآئندہ ری اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرناپڑے گا-

انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کے مسائل کا پورا احساس ہے- تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی-

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے:شاہ محمود قریشی

Read Next

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 449 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے