• اکتوبر 27, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

شبلی فراز نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت کی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Awam ki Soch: Senior Journalist Zamir Ali Views about JIT Report

Read Next

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مون سون کا دوسرا اسپیل شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے