• جولائی 30, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ صادق سنجرانی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساری اکائیاں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کیساتھ دیگر صوبے بھی ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے اقدامات کیے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں بتائے کونسے پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا: فرخ حبیب

Read Next

60 ہزار عازمین حج کے قافلے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، آج سے مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے