• نومبر 25, 2020

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور چیمبر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

لاہور:وزیراعلی پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور صنعتکاروں و تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے، میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل سٹیٹس تک پھیلائیں گے، حج و عمرے کیلئے ٹور آپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناموس رسالت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: خواجہ سعد رفیق

Read Next

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا، ٹرمپ کا جیت کر معیشت بحال کرنے کا دعویٰ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے