• نومبر 30, 2020

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خط: کلیم امام کو عہدے سے ہٹایا جائے

مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ ڈاکٹر کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے، آئی جی سندھ غیر سنجیدہ باتوں سے صوبائی حکومت کی توہین کر رہے ہیں، سندھ حکومت کا کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے گورنر کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کو غلط قراردیا۔

وزیراعلی نے عمران خان کو بھیجے گئے خط میں مزید کہا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ میں آئی جی فوری تبدیل کیےگئے تاہم یہاں معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ کا آئی جی سےمتعلق فیصلہ 1993 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی جی کو ہٹانے کے لیے ٹھوس وجوہات ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اخروٹ کی پیدوار کا سب سے بڑا مرکز کرغستان کا جنگل

Read Next

طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستانی کوششیں قابل ستائش ہیں، زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا اعلامیہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے