• اکتوبر 27, 2020

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کے لیے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی ہے جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے لیے 35000 روپے کے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پوسٹ گریجویٹس کے لیے 15ہزار، ہاؤس آفیسر کے لیے 10 ہزار  اور  نرسنگ اسٹوڈنٹس کے لیے 5 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

بلاول کا ملک بھر میں ڈاکٹرز کو الاؤنس دینے کا مطالبہ

دوسری جانب سندھ میں ہیلتھ الاؤنس کی منظوری پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے طبی عملےکو سہولیات مہیاکی جائیں، وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کو شاہد خاقان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے 6 اگست کی ڈیڈلائن

Read Next

پاکستان نےگلگت بلتستان کےانتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے