• جولائی 6, 2022

وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سوبھراج ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا، مہم 13 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔

سوبھراج ہسپتال میں افتتاح کے موقع پر وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو، سیکریٹری صحت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کےدوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جولائی 2020 سےکوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دو ہزار اکیس میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، میڈیا بھی آگاہی فراہم کرے۔ سندھ بھر میں 13 سے 19 دسمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکپتن میں انسانی درندگی کا دل سوز واقعہ، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

Read Next

تمام سیاسی جماعتوں کےکھاتےعوام کےسامنےآنےچاہئیں:فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔