• اکتوبر 22, 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار

Read Next

فیصل آباد: نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے تھیسز نمائش کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے