• دسمبر 7, 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میزیلس روبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میزیلس روبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کو میزیلس اور روبیلا سے پاک کرنا چاہتی ہے

اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میزیلس روبیلا کے خلاف 27 نومبر سے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے، سندھ بھر میں 9 سے 15 سال کے 19 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے، مہم میں 5 سال تک کے 8.2 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو 71856 نجی و سرکاری اسکولز میں ویکسین کی جائے گی۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکر گذار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا، ای پی آئی مختلف 12 موذی امراض کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، والدین اپنے بچوں کو میزیلس روبیلا کی ویکسین ضرور کروائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری، پنجاب میں مزید 103 مریض رپورٹ

Read Next

Headlines | 15 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے