• اپریل 11, 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا

کراچی:پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کاسلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔ پی ڈِی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کے فیصلے کے بعد ارکان کی جانب سے پارٹی قائدین کو استعفے جمع کرائےجارہےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پارٹی قیادت کے حکم پر اپنا تحریری استعفیٰ چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز امریکا روانگی سے قبل استعفیٰ جمع کروایا۔ اب تک پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے 60 ارکان استعفے جمع کرا چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

“یہ نہ آر ہوئے نہ پار، یہ صرف خوار ہوئے” شبلی فراز کا لاہور جلسے سے متعلق ٹویٹ

Read Next

کورونا وبا: آئندہ 4 سے 6 مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی نئی پیش گوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے