• اکتوبر 26, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفی منظور کرلیا۔

خیال رہے تابش گوہر کو حال میں ہی معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی: سی اے اے

Read Next

سونو سود 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے