• ستمبر 18, 2021

وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق خیالات میں تبدیلی نہیں آئی: فواد چودھری

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے افغانستان سے متعلق خیالات میں تبدیلی نہیں آئی، عمران خان ماضی میں جنگ کے خلاف تھے تو اب بھی ہیں، وزیراعظم نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان طالبان اشرف غنی کے ہوتے مذاکرات پر راضی نہیں: وزیراعظم

Read Next

ملک بھر میں 4 کروڑ ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں: اسد عمر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے