• اپریل 14, 2021

وزیراعظم کےزیرصدارت اجلاس، کورونا کا پھیلاؤروکنےکیلئےسخت اقدامات کافیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے، محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں کی۔ وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محدود پیمانے پر کاروبار جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہتر حکمت عملی سے پہلی لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وقت ایک بار پھر قوم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیلئے ملک گیر مہم چلائی جائے، انتظامی مشینری متحرک ہو جائے۔

اجلاس کو ملک بھر میں جاری ویکسینیشن کے عمل اور خریداری پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ملک بھر میں تمام انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

Read Next

ای سی سی نے بھارت سے 30 جون تک چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے