• جنوری 19, 2021

وزیراعظم کی نیشنل ڈائیلاگ کی آفر مسترد، وقت گزر چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیشنل ڈائیلاگ کی آفر کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ اس کا وقت گزر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اندازہ نہیں ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ کب اور کس طرح ہوگا۔ لانگ مارچ پی ڈی ایم کا کارڈ ہے، ہم اپنا کارڈ اپنی مرضی کے مطابق کھیلیں گے اور ضرور کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے تو غریب عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے، جس میں بے روزگار لوگ بھی شامل ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام ادویات نہیں خرید سکتے، 2 وقت کی روٹی خریدنے سے قاصر ہیں، گیس، بجلی کے بلز نہیں بھر سکتے وہ بھی لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ جائیں گے اور ہم عوام کی طاقت کے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر ان سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیکرٹ بیلٹ ممبران کا آئینی حق ہے جسے مرضی ووٹ دیں، سیکرٹ بیلٹ پرہمارا موقف کلیئرہیں، 31دسمبرتک قیادت کے پاس استعفے جمع ہوجائیں گے۔ ہم نے یہ اعلان نہیں کیا استعفوں کوکب استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پارلیمان میں آزادی نہیں ہے، شہبازشریف ملاقات کے بعد میڈیا میں غلط پروپگنڈا کیا گیا۔ یہ ملاقات والدہ کی تعزیت کے لیے تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا: مریم اورنگزیب

Read Next

سینیٹ انتخابات 10 فروری سے پہلے نہیں ہوسکتے: الیکشن کمیشن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے