• اپریل 18, 2021

وزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی ہے۔ 

وزیر اعظم نے تحریر کیا کہ دونوں افراد کاانتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے۔ ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے۔ 

واضع رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد افریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے دونوں امیدواروں سید یوسف رضا گیلانی اور مولانا غفور حیدری کو شکست ہوگئی تھی۔

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے امیدوار مولانا غفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مرزا افریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی  54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ مرزا افریدی کے مد مقابل پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان فوج کے پچاس کروڑ ڈالر کے جہاز 40 ہزار ڈالر میں فروخت: رپورٹ

Read Next

لاہور، گجرات اور راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے