• ستمبر 23, 2021

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

اسلام آباد: افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، وزیر دفاع، وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم وزرا شرکت کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہے۔

اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے تناظر میں پاکستان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں لیکن ذہنی غلامی کی نہیں ٹوٹیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کسی کی ثقافت کو اپنا کر پیغام دیتے ہیں وہ ہم سے بہتر ہیں، کبھی بھی ایک ذہین غلام بڑا کام نہیں کرسکتا، کسی کی نقل کرکے ہم اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آگے نہیں جاسکتے کیونکہ دنیا میں اختراعی ذہن والے اوپر جاتے ہیں، ابھی افغانستان میں غلامی کی زنجیریں تو توڑ دی گئیں ہیں لیکن ذہنی غلامی کی زنجیریں نہیں ٹوٹیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا جلد قیام اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کرسیاسی حل کی راہ ہموارکرے۔

اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے افغان وفد نے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال پربات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئےلائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے، ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، مل جل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغان قیادت موقع کافائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموارکرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، نہیں چاہتے افغانستان میں بد امنی ہو اور ہمسایہ ممالک متاثر ہوں، امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لیے تیار ہیں: خبر ایجنسی

Read Next

افغانستان میں فتح: مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مبارکباد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے