• اکتوبر 7, 2022

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ ، آصف زرداری کی فضل الرحمان سے کل ملاقات طے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کل اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوگی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت پر دباو بڑھنے کیلئے پوری قوت سے میدان عمل میں اترنے کی تیاریاں کر رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف 27 فروری سے لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے تو دوسری جانب حکومتی جماعت کی وکٹیں گرانے کیلئے اپوزیشن نے جوڑ توڑ کیلئے کوششوں کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حجاب پر پابندی، کویتی پارلیمنٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد پیش

Read Next

عثمان بزدار کا دبئی کا کامیاب دورہ، دھابی گروپ 60 ارب کی سرمایہ کاری پرآمادہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔