• جولائی 28, 2021

‘وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم و ستم کا پردہ چاک کر رہے ہیں’

لاہور:  معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر بھارتی ظلم و ستم کا پردہ چاک کر رہے ہیں۔

یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے ٹویٹ میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم یوم شہدائے کشمیر پر کندھے سے کندھا ملا کر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، قوم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتی ہے، کشمیری آج بھی بھارتی غیر قانونی قبضے اور ظلم و بربریت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم اور چالوں کے باجود کشمیریوں کے پایہ استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی طویل شب کا جلد خاتمہ ہوگا اور کشمیری آزاد فضا میں سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘کچھ بہروپیے کشمیر کے دورے پر، جہاں جائیں گے وہاں کا روپ دھار لیں گے’

Read Next

وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے