• جنوری 23, 2021

وزیراعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے: مولا بخش چانڈیو

کراچی: ( ) مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے، انہوں نے ثابت کر دیا وہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے، ناجائز، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں، دھرنوں سے اقتدار میں آنے والا کٹھ پتلی اب دھرنوں کو بلیک میلنگ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا سانحہ مچھ پر عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، بے حسی اور سفاکی کی بھی حد ہوتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت لوگوں کی مشکلات کا چیلنج سمجھ کر خاتمہ کرے: چوہدری شجاعت حسین

Read Next

کورونا ویکسین میں فائیو جی مائیکروچپ کا سرکٹ شامل کرنیکی خبریں جعلی قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے