• اکتوبر 31, 2020

وزیراعظم کا کراچی کے لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں کراچی کو بہتر بنانے کے منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتظامی خامیوں کو بے نقاب کرنے کے علاوہ حالیہ بارشوں سے شہر کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور وفاقی حکومت اس حقیقت سے مکمل طورپر آگاہ ہے۔

وزیراعظم نے شہر کو بہتربنانے کے منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایک بااختیار اور موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پانی کی فراہمی کی سکیم، نکاسی آب، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات کسی مستند منتظم یا بلدیاتی حکومت کے سپرد کر دئیے جائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان ذمہ داریوں سے آگاہ،فیٹف معاملہ تکنیکی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے:دفتر خارجہ

Read Next

لاک ڈاون کے دوران بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے