• اکتوبر 30, 2020

وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

اسلام آباد:  وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا چینی اور گندم بحران ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرول بحران کیلئے کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم بحران پر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور اراکین کا تقرر جلد کرلیا جائیگا، گندم اور چینی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتیں مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں پیش رفت

Read Next

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے