• نومبر 29, 2021

وزیراعظم کا پنجاب حکومت کو ایک ہفتے میں بلدیاتی نظام کے قانونی معاملات کو مکمل کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد: وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ایک ہفتے میں بلدیاتی نظام کے قانونی معاملات کو مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ نئے بلدیاتی مسودہ قانون کی منظوری کے تمام مراحل جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران نے نئے بلدیاتی نظام کی پنجاب کابینہ سے منظوری اور اسمبلی کے ایوان سے منظوری کے مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اس ضمن میں پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کر کے مسودہ قانون مرتب کیا گیا، نئے مسودہ قانون میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کی تجویز ہے۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے امیدوار جماعتی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، میئر اپنی ڈسٹرکٹ کابنیہ تشکیل دے گا، کابنیہ میں دو خواتین ارکان کو رکھنا لازم ہوگا، مئیر کو براہ راست لوکل گورنمنٹ کے علاوہ مختلف محکموں کی سربراہی تجویز کی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا

Read Next

گورنر پنجاب چودھری سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین کی ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے