• جنوری 19, 2021

وزیراعظم کا وزیراعلی عثمان بزدار کو فون، کورونا سے صحتیاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی عثمان بزدار کو فون کر کے کورونا سے صحت یاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کے روز طے شدہ دورہ لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا۔ وزیراعظم نے فون پر وزیراعلی کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی پر آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کے آئندہ دورہ لاہور بارے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی، عمران خان کے آئندہ دورہ لاہور پر اشیائے خورد ونوش اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو بور ڈ آف ریونیو کے حکام اپنے اقدامات بارے بریف کریں گے، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج پلان بارے عمران خان کو بریف کیا جائے گا۔

عمران خان شیخوپورہ گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے پھر رجوع کر لیا

Read Next

سانحہ مچھ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے 30 مقامات پر احتجاجی دھرنے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے