• ستمبر 20, 2021

وزیراعظم کا مینار پاکستان واقعے کا نوٹس، ملوث افراد کو کسی صورت نہ چھوڑنے کا تہیہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب انعام غنی نے عمران خان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زلفی بخاری نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ملوث افراد کو نہیں چھوڑے گی۔

لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، دست درازی اور ہراساں کرنے کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا، انعام غنی نے عمران خان کو واقعے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اب تک کی تفتیش سے متعلق بریف کیا۔ زلفی بخاری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے واقعے کی جانب بھی اشارہ کیا کہ ان جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت چھوڑا نہیں جا سکتا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں عوام کے جم غفیر نے ٹک ٹاکر لڑکی کو زدوکوب کیا۔ معاملے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیا تھا اور 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغان معاملے پر ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نہیں بنے: شیخ رشید

Read Next

افغان فورسز دفاع میں ناکام رہیں، جنگی ساز و سامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا، امریکی عہدیدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے