• اکتوبر 30, 2020

وزیراعظم کا عاشورہ پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ابوظہبی: تاریخ میں‌ پہلی بار اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات میں لینڈ کر گیا

Read Next

وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے