• اکتوبر 30, 2020

وزیراعظم کا شہر قائد کی صورتحال کا نوٹس، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

اسلام آباد: ‏وزیراعظم نے شہر قائد میں بارش کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا، کئی علاقے زیرآب آگئے۔ بلوچ کالونی کے قریب دادا بھائی ٹاون زیر آب آگیا۔ علاقے میں پانی اتنا کہ مکین محصور ہو گئے۔ رات کو ملیر ندی میں طغیانی سے دادا بھائی بند میں شگاف پڑ گیا تھا، بارش کے پانی کے باعث گزرنے والے پریشان ہیں۔

کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بدستور بند ہے تاہم بچوں نے پکنک پوائنٹ بنا لیا، بچے صبح سویرے ندی میں پہنچ کر ڈبکیاں لگانے لگے۔ نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانی کی نکاسی تو ہوگئی تاہم گزشتہ روز کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے دکانداروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ سرجانی ٹاون کے یوسف گوٹھ کی حالت بھی جوں کی توں ہے، علاقہ پانی سے بھرا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہیں۔

ادھر کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آرمی انجینئرز کور کی ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کی کوشش میں مصروف ہے جہاں شگافوں کو پر کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہی گوٹھ اور درمحمد گوٹھ میں بارش کے باعث 200 سے زائد خاندانوں نے گھر کی چھتوں پر پناہ لی، متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv I Regional News Bulletin |07 PM |25August 2020

Read Next

کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا، کئی علاقے زیرآب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے