• جنوری 19, 2022

وزیراعظم کا سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو خصوصی خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو رپورٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہوگی،ہر وزارت، ڈویژن کو ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنا ہوگا اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو افسران کی سالانہ جائزہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کے معاشی اڈے پوری دنیا کے لیے کھلے ہیں: معید یوسف

Read Next

اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے