• مئی 24, 2022

وزیراعظم کا بہترین کارکردگی دکھانے والے وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کے 10 بہترین وزرا کو شاندار کارکردگی پر اسناد سے نوازیں گے، شاندار کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔

وزرا کو بطور ایوارڈ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی، ثانیہ نشتر،اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فروغ نسیم، مراد سعید اور امین اسلم دوڑ میں شامل ہیں۔

فواد چودھری، خسرو بختیار، عبدالرزاق داود، عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین بھی تعریفی اسناد کی دوڑ کا حصہ ہیں۔ اعظم سواتی ، پرویز خٹک، نورالحق قادری، امین الحق اورشبلی فراز بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

جبکہ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دے دی ہے، تقریب میں وزرا اور وزارتوں کے حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پب جی گیم بند کرو، آئی جی پنجاب کی سفارش

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے