• جون 22, 2021

وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا اسلامو فوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا خط وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئرکیا گیا ہے۔ جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے خط 28 اکتوبر 2020 کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا تھا جس میں اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر لائحہ عمل اپنانے کی بات کی گئی تھی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہو تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں دنیا میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Prime Minister Imran Khan addresses the nation | A1 Tv

Read Next

وفاقی حکومت کو حساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے