• جون 14, 2021

وزیراعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواست وصولی کیلئےموبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواست وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

موبائل یونٹ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اورنیشنل بنک کے اشتراک سے سہولت فراہم کرے گا جس کےذریعے پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت ملنے والے قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن سے شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی۔ ابتدائی طور پرموبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اورگرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کم آمدنی والےافراد کوذاتی چھت دینے میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے، عوام کو گھروں کے لئے قرض فراہمی میں سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی نائب صدر کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

Read Next

موجودہ حکومت کا تیسرا سال بھی مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے