• اکتوبر 25, 2020

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بلالیا، وزرائے اعلیٰ کی شرکت شیڈول

اسلام آباد:تعلیی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزیراعظم نے کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، صوبائی وزرائے اعلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین، سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوںگے، کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، این سی او سی کورونا کے اعدادوشمار پر بریفنگ دے گی۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صوبائی حکومتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تجاویز اور ایس او پیز پر بریفنگ دیں گے، قومی رابطہ کمیٹی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں: الیکشن کمیشن کا پیپلزپارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Read Next

شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے: مرتضی وہاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے