• جنوری 28, 2022

وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کردیئے گئے،اس سے قبل وہ وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تھے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالعزیز عقیلی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کردیا گیا جبکہ وہ اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔

یوسف خان کو مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری تعینات کردیا گیا ،اس سے قبل وہ وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تعینات تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے

Read Next

این اے 133: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے