• مئی 23, 2022

’وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں‘، بلاول نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سوشل میڈیا صارفین کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی اردو کی ٹرولنگ کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے چند بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کچھ مواقع پر ان کی زبان پھسل جاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا کہ ’وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو کا آغاز عمران خان کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جواب میں وزیر اعظم دیتے ہیں۔

عمران خان سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ ہے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو۔

ویڈیو میں اس کلپ کے بعد  وزیر اعظم کے ان بیانات کے کلپس دکھائے گئے جس میں ان کی زبان پھسلی اور انہیں اردو کے کچھ الفاظ بولنے میں پریشانی ہوئی۔

ویڈیو میں وزیراعظم کے ’12 موسموں‘ ، ’جرمنی جاپان کی مشترکہ سرحد ‘ کے بیان کو بھی شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسل گئی تھی اور انہوں نے جوش و ولولے میں ‘ٹانگیں’ کو ‘کانپیں’ اور ‘کانپ’ کو ‘ٹانگ’ کہہ دیا تھا جس کے بعد ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم 76 رنز پر پویلین لوٹ گئی

Read Next

امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر جواب دینے سے انکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے