• اکتوبر 22, 2021

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، افغانستان کے موجودہ حالات، بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے، رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: باغبانپورہ میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

Read Next

پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلامیں پہنچ گئے، 200 ملین ڈالر کا ٹکٹ خریدنا پڑا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے